برطانوی ریٹیلر ڈبلیو ایچ سمتھ کا جدہ ایئر پورٹ پر سٹور
ڈبلیو ایچ سمتھ برطانوی ہائی سٹریٹ کے قدیم ناموں میں سے ایک ہے(فوٹو عرب نیوز)
برطانوی ریٹیلر ڈبلیو ایچ سمتھ جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اپنے سٹور کا آغاز کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی سٹاک مارکیٹ (تداول) کی فائلنگ میں کہا گیا ہے کہ پبلک ریلیشنز اینڈ مارکیٹنگ کمپنی تھامہ ایڈورٹائزنگ نے جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن کے ساتھ ایئر پورٹ پر دو یونٹوں کو لیز پر دینے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی سٹاک مارکیٹ (تداول) کی لسٹڈ کمپنی تہامہ ایجوکیشن ڈبلیو ایچ سمتھ برانڈ فرنچائز کے تحت دو آؤٹ لیٹ چلائے گی۔
خیال رہے کہ تھامہ کی ڈبلیو ایچ سمتھ کے ساتھ ریاض ایئر پورٹ اور متحدہ عرب امارات میں شراکت ہے۔
دوسری جانب ڈبلیو ایچ سمتھ نے اس بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
1972 میں میں قائم کیا گیا ڈبلیو ایچ سمتھ برطانوی ہائی سٹریٹ کے قدیم ترین ناموں میں سے ایک ہے اور 31 ممالک میں ایک ہزار 100 سٹورز چلانے والے دنیا کے معروف ٹریول ریٹیلر میں سے ایک بن گیا ہے۔
ریٹیلرز کو دنیا بھر میں وقفے وقفے سے لاک ڈاؤن کے ایک سال سے زیادہ کے اثرات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن ریٹیلر کاروبار میں نقل و حمل پر مبنی اختتام بین الاقوامی ہوائی سفر کے دوبارہ شروع ہونے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔