اپنی جان خطرے میں ڈال کر چھ سالہ بچے کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچانے پر 50 ہزار کا انعام حاصل کرنے والے انڈین سنٹرل ریلوے کے ملازم نے رقم کا بڑا حصہ اسی بچے کی تعلیم کے لیے دے دیا ہے۔
اس حوالے سے جمعرات کو ایک انڈین خاتون نندنی اڈنانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’میور شیلکھے نے گذشتہ روز محکمہ ریلوے سے حاصل ہونے والے اپنے نقد انعام کا بڑا حصہ اسی بچے کی تعلیمی ضروریات کے لیے دے دیا ہے، جس کی انہوں نے جان بچائی تھی۔‘
مزید پڑھیں
-
گجرات: کتے نے شیروں سے انسان کی جان بچائیNode ID: 285086
-
3افراد نے ٹیوب ٹرین کے نیچے لیٹ کر جان بچائیNode ID: 313171
-
انڈین ریلوے کے 30فیصدای سی ای ایوارڈزNode ID: 364741
انہوں نے بچے کی والدہ کے حوالے سے لکھا کہ ’کمزور بینائی کی حامل اس بچے کی والدہ سنگیا شرسات خدا کی اس مدد پر اور مییور کے دلیرانہ اور رحمدلی کے رویے پر شکر گزار ہیں۔‘
انڈین ریاست مہاراشٹر کے ونگانی ریلوے سٹیشن کے ٹریک پر گر جانے والے چھ سالہ بچے کو ریلوے ملازم میور شیلکھے نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کیسے بچایا، دیکھیے یہ ویڈیو #India #MayurShelkhe #Railways pic.twitter.com/KoP5um6bfy
— Urdu News (@UrduNewsCom) April 20, 2021