Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان افطار پروگرام کے تحت انڈیا میں راشن کی تقسیم

شاہ سلمان راشن پروگرام وزارت اسلامی امور کے تحت انجام دیا جاتا ہے- (فوٹو سبق)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے  نئی دہلی میں سعودی مذہبی اتاشی کے تعاون سے انڈیا کے مختلف شہروں میں  رمضان راشن پیکٹ تقسیم کرا رہی ہے-

انڈیا کے علاوہ نیپال اور مالدیپ میں بھی راشن تقسیم کیا گیا- (فوٹو سبق)

اس کا تعلق خادم حرمین شریفین افطار پروگرام سے ہے-  انڈیا کے علاوہ نیپال اور مالدیپ کے ناداروں میں بھی رمضان راشن پیکٹ تقسیم کرائے جارہے ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذہبی اتاشی انڈیا کے مختلف شہروں، صوبوں ، اضلاع میں وزارت اسلامی امور کے وظیفے پر دعوتی کام کرنے والوں کی مدد سے رمضان راشن کی تقسیم کا کام کررہا ہے-

80 ہزار افراد کو رمضان بھر افطار راشن پیکٹ مہیا کیے جائیں گے- (فوٹو سبق)

خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کے تحت 80 ہزار افراد کو رمضان بھر افطار راشن پیکٹ مہیا کیے جائیں گے-
افطار راشن ملنے پر انڈیا کے ضرورت مند مسلمانوں نے شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد اور وزیر اسلامی امور کے ڈاکٹر عبدالعزیز آل الشیخ کے لیے ممنونیت کے جذبات پیش کیے- افطار راشن پیکٹ ملنے پر ناداروں کے گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: