محکمہ امن عامہ نے غیر ملکی ورکرز کو لوٹنے والوں کو کیسے پکڑا؟
اتوار 25 اپریل 2021 21:46
موبائل سم کا کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ’سیکیورٹی اہلکاروں کے شکنجے میں‘ کے عنوان سے محکمہ امن عامہ کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے وڈیو کلپ میں بتایا کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے نام سے موبائل سم کا کاروبار کرنے والے 7 بنگلہ دیشیوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔
ملزمان اقامہ نظام کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی پائے گئے جبکہ وہ سعودیوں اور غیرملکیوں کی لاعلمی میں ان کے ناموں سے موبائل سم فروخت کررہے تھے۔ ان کے قبضے سے 49129 موبائل سمز ضبط کی گئی ہیں۔
محکمہ امن عامہ نے مزید بتایا کہ ایک سعودی شہری کو ہم وطن کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ قاتل عادی مجرم ہے اور واردات باہمی اختلاف کی وجہ سے کی تھی۔
امن عامہ کے وڈیو کلپ میں سیکیورٹی اہلکاروں کے بھیس میں غیرملکی ورکرز کی رہائش پر ورکرز سے نقدی اور قیمتی اشیا لوٹنے والے ایک سعودی اور ایک یمنی کی گرفتاری کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔ ملزمان لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
سرحدی سلاتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دو ایتھوپین باشندوں کو حراست میں لیا گیا جو نشہ آور اشیا فروخت کر رہے تھے۔
ا ہوم ڈلیوری سروس کے ملازمین کو لوٹنے والے سعودیوں اور یمنیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
وڈیو کلپ میں ایک ایسی سعودی شہری کی گرفتاری کا بھی بتایا گیا ہے جو سیکیورٹی اہلکار کے بھیس میں غیرملکی ورکرز سے 97 ہزار ریال لوٹ چکا تھا۔