سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پیر کو سرکاری دورے پر قطر پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ جانے والے وفد کا دوحہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قطرکے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن اور قطر میں سعودی سفارتخانے کے ناظم الامورعلی بن سعد القحطانی نے خیر مقدم کیا ہے۔