Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب میں کروشیا کے سیاحتی ویزے کی درخواستیں

سیاحت یا کاروبار کے لیے آنے والوں کا خیر مقدم کیا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)
یورپی ویزا ایجنسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کروشیا کے سیاحتی ویزے کے لیے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کروشیا کی حکومت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ’ امریکہ سمیت دنیا کے متعدد ممالک سے سیاحت یا کاروبار کے لیے آنے والوں کا خیر مقدم کیا جائے گا‘۔
کروشیا نے اپنے ہاں لازمیں ہیلتھ آئسولیشن کی پابندی ختم کردی ہے۔ کروشیا آنے والوں کو کورونا سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ یا یورپی کمیشن کی جانب سے منظو شدہ ویکسین کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا ۔ پوزیٹو ٹیسٹ کے بغیر آنے والوں کو چودہ دن تک کروشیا میں آئسولیشن کے لیے کہا جائے گا۔
یاد رہے کہ کروشیا میں گذشتہ برسوں کے دوران سیاحت کو فروغ ملا تھا۔ 2019 میں 21 ملین سیاح آئے تھے۔ کورونا وبا پھیلنے پر کروشیا نے مجبوراً سرحدیں بند کردی تھیں۔
کروشیا  تدریجی طور پر پابندیاں اٹھا رہا ہے۔ ریستوران، ہوٹل، تفریحی مقامات اور سیاحتی مقامات کھول دیے گئے ہیں۔ سیاحوں اور مقامی باشندوں کو ماسک پہننے اور پبلک مقامات پر ڈیڑھ میٹر کے سماجی فاصلے کی پابندی کرائی جا رہی ہے۔

شیئر: