Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی شہر قم کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

ڈیڑھ سو فائرفائٹرز کو امدادی آپریشن کے لیے بھجوایا گیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے مرکزی شہر قم کے قریب ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، اسے بجھانے کی کوشش کرنے والے امدادی عملے کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مووالدان کیمیکل فیکٹری سے متعلق ویڈیو  میں دکھائی دینے والے مناظر میں دھویں کے گہرے سیاہ بادل اٹھتے نمایاں ہیں۔
ایران میں مذہبی حوالے سے اہم شہر قرار دیے جانے والے قم کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ اتوار کو پیش آیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے جاری کی گئی خبر میں ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد 150 فائرفائٹرز اور آگ بھجانے والے 20 گاڑیاں فیکٹری کی جانب روانہ کی گئی تھیں۔
قم فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان حامد کریمی کے مطابق آگ بجھانے والے امدادی اہلکاروں نے آگ الکوحل کے ٹینکوں تک پہنچنے سے روک لی ہے۔ البتہ اس دوران متعدد دھماکے ہوئے جس سے دو آگ بجھانے والی گاڑیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے بعد دو فائرفائٹڑز زخمی ہوئے، ان میں سے ایک حالت تشویشناک ہے۔

شیئر: