Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یاب ہونے والے ویکسین کب لگوائیں؟

مدافعتی نظام موثر کرنے کے لیے ایک خوراک کافی ہوتی ہے (فوٹو: ایس پی اے) 
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کورونا سے صحت یاب ہونے پر چھ ماہ بعد ویکسین کی خوراک لینے کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ترجمان نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ 'کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والا مدافعتی نظام کے حوالے سے مضبوط ہوجاتا ہے اور اس کے لیے مدافعتی نظام کو موثر کرنے کے لیے ایک خوراک کافی ہوتی ہے۔'
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ 'بعض لوگوں کا یہ کہنا کہ وائرس سے شفا پانے کے بعد چھ ماہ کا انتظار اس وجہ سے کرایا جارہا ہے کیونکہ اگر اس دوران اسے ویکسین دے دی گئی تو اس سے صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔'
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ 'یہ تصور غلط ہے کہ چھ ماہ کا وقفہ اس لیے دیا جاتا ہے تاکہ اس دوران وائرس سے صحت یاب فرد قدرتی شکل میں مضبوط مدافعتی نظام حاصل کرلے۔'
ترجمان کا کہنا تھا کہ 'بیشتر حالات میں ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کے لیے صحت نگہداشت کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ معمولی سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو تین دن سے زیادہ نہیں رہتیں۔'
العبد العالی نے کہا کہ 'بعض صورتیں ایسی ہوتی ہیں جب پہلی خوراک لینے والوں کی طبی نگہداشت ضروری ہوجاتی ہے۔ مثلاً پہلی خوراک لینے پر کھانسی کا عارضہ لاحق ہوجانا، سانس لینے میں مشکل پیش آنا، تین دن سے زیادہ یہ عارضہ برقرار رہنا۔
ایسی حالت میں صحت نگہداشت ضروری ہوتی ہے جو لوگ ایسا محسوس کریں وہ یا تو 937 پر رابطہ کرکے مشاورت لیں یا ’تطمن کلینک‘ سے رجوع کریں۔ اس کے لیے وہ ’تاکد‘ ٹیسٹ کلینک سے رجوع نہ کیا جائے۔

شیئر: