مسجد نبوی میں شیخ علی الحذیفی اور ان کے صاحبزادے کی امامت
بائیس رمضان کی شب تہجد کی نماز دونوں نے پڑھائی ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کے معروف امام و خطیب و قاری شیخ علی الحذیفی اور ان کے صاحبزادے احمد الحذیفی نے مسجد نبوی میں تہجد کی نماز مل کر پڑھائی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ بائیس رمضان کی شب تہجد کی نماز کی پہلی دو رکعت شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی پھر تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی رکعتیں شیخ ڈاکٹر خالد المھنا پڑھا رہے ہیں جبکہ آخری دو رکعت اور وتر کی امامت ڈاکٹر احمد الحذیفی کررہے ہیں۔
25 ویں اور 28 ویں شب کو تہجد کی نماز میں بھی شیخ علی الحذیفی اور ڈاکٹر خالد المھنا امامت کریں گے۔
مقدس مساجد کی انتطامیہ نے ڈاکٹر احمد الحذیفی کو 2016 میں پہلی بار مسجد نبوی میں تراویح کی امامت تفویض کی تھی۔ تین سال بعد انہیں باقاعدہ طور پر مسجد نبوی کی امامت تفویض کی گئی۔ اس سے قبل وہ مسجد قبا میں امامت کررہے تھے جو اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد کہلاتی ہے۔