Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:منشیات فروشی کے الزام میں سعودی گرفتار، چرس برآمد

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس پراسکیوشن کے حوالے کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان کیپٹن محمد النجیدی کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن میں منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اسے تلاش کرکے حراست میں لیاگیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کیپٹن محمد ا لنجیدی نے کہا ہے کہ گرفتار منشیات فروش سعودی شہری ہے جس کی عمر 40 برس کے قریب ہے۔
گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو کےذریعے معلوم ہوا جس کے بعد ملزم کوتلاش کرلیا گیا۔
کیپٹن النجیدی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلا ف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرکے اس کا کیس پراسکیوشن جنرل کی عدالت کو ارسال کردیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ عدالت کو بھیجا جائے گا۔

شیئر: