شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز کی والدہ کا انتقال
نماز جنازہ آج مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی- (فوٹو اخبار 24)
سعودی ایوان شاہی نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کا انتقال ہوگیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے کہ نماز جنازہ آج مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی-
ایوان شاہی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہزادہ محمد بن عبدالرحمن کی والدہ پر اپنا فضل و کرم فرمائے- انہیں مغفرت سے نوازے اور جنت الفردوس عطا کرے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں