Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کے قریب گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا حملہ

میزائل حملوں میں الحفہ اور مصیاف کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فائل فوٹو اے ایف پی
اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے بدھ کی رات گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے قریب فوجی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جباتا الخشب کے علاقے کے قریب واقع پوسٹ پر شامی افواج اور حزب اللہ کے جنگجو موجود تھے۔ 
اسرائیلی حملے میں تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ فوجی حزب اللہ سے منسلک تھے یا پھر شام کی فوج سے۔
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح کو اسرائیل نے شام کے شمال مغربی علاقوں کی جانب میزائل فائر کیے تھے، جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے۔ 
دو ہفتے قبل شام کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے میزائل حملے کے بعد یہ پہلا اسرائیلی حملہ ہے۔
میزائل حملوں میں الحفہ اور مصیاف کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں پلاسٹک کے گودام پر بھی حملہ ہوا۔
شام کے فضائی ڈیفنس یونٹ نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کارروائی بھی کی۔
اسرائیل نے گزشتہ سالوں میں کئی مرتبہ شام میں ایران سے وابستہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو جنوبی اسرائیل میں نیوکلیئر ری ایکٹر کے قریب ایک میزائل داغا گیا تھا جس کے جواب میں اسرائیل نے شام میں میزائل لانچر اور فضائی دفاعی نظام پر حملہ کیا تھا۔

شیئر: