Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنفشئی کارپٹ کے انتخاب پر فرانسیسی سفیر کی مبارکباد

بہت خوب یہ تو میرا پسندیدہ رنگ ہے- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں متعین فرانسیسی سفیر لوڈوک بوی نے سرکاری مہمانوں کے استقبالیہ پروٹوکول کارپٹ کے لیے بنفشئی رنگ کے انتخاب پر سعودی عرب کو سراہا  ہے-
اخبار 24 کے مطابق فرانسیسی سفیر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’بنفشئی کارپٹ کا انتخاب عمدہ ہے بہت خوب یہ تو میرا پسندیدہ رنگ ہے‘-

فرانسیسی سفیر نے ٹویٹ کے ساتھ دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک فرانس کے بنفشئی رنگ والے پھولوں سے سجے زرعی فارم کی ہے اور دوسری تصویر موسم بہار کے دوران بنفشئی رنگ کے پھولوں سے سجے سعودی صحرا کی ہے-
سعودی عرب نے سرکاری پروٹوکول کے لیے ریڈ کارپٹ کے بجائے بنفشئی کارپٹ کا انتخاب اپنے قدرتی ماحول سے متاثر ہوکر کیا ہے- موسم بہار کے دوران سعودی عرب کے ریگستان اور اس کے پہاڑی علاقے الخزامی پھول کے رنگ سے سج جاتے ہیں- یہ بنفشئی رنگ کا ہوتا ہے- علاوہ ازیں موسم بہار کے دوران مملکت میں کئی ایسے پھول بڑے  پیمانے پر کھلتے ہیں جن کا رنگ بنفشئی ہوتا ہے- سعودی عوام میں بنفشئی رنگ بے حد پسند کیا جاتا ہے- اس سے مقامی خواتین و حضرات مختلف قسم کی آرائشی اشیا  تیار کرتے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: