مکہ سمیت کئی علاقوں میں سنیچر کو بارش کا امکان
تیز ہوائیں چلیں گی اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر 8 مئی کو جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تیز ہوائیں چلیں گی اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ کے جنوبی علاقوں پر بارش کا امکان ہے۔ سنیچر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ میں اور سب سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ کل بحراحمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب رہے گا اور ہواؤں کی فی گھنٹہ رفتار 14 تا 38 کلو میٹر تک ہوگی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو مملکت کے چار علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔ گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔
ابہا، المجاردہ، النماص، بارق، بلقرن، تنومہ، خمیس مشیط، رجال المع، حائل، مکہ مکرمہ ، جازان ریجن اس کی کمشنریوں اور مدینہ منورہ میں بارش کی اطلاعات ہیں۔