Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کےلیے ایوارڈ

مینا ایفی ایوارڈ 2024 کی تقریب میں انہیں یہ اعزاز دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ کو ’دہائی کی با اثر ترین شخصیت‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی دارالحکومت میں ریاض سیزن کے دوران مینا ایفی ایوارڈ 2024 کی تقریب میں انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔
انہیں یہ ایوارڈ تفریحی شعبے کی سپورٹ، ترقی، ایونٹس اور تفریحی سرگرمیوں کےلیے ایک عالمی مرکز کے طور پر مملکت کے ابھرنے کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
ترکی آل الشیخ نے ایکس پلیٹ فارم پر  پوسٹ میں مسلسل سپورٹ پر مملکت کی دانشمند قیادت کا شکیہ ادا کیا۔
یاد رہے  مینا ایفی ایوارڈ 2024 کا انعقاد مملکت میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔
اس سے قبل ترکی آل الشیخ مکسڈ مارشل آرٹس اور پروفیشنل ریسلنگ میں بااثر شخصیات کی ای ایس پی این کی رینکنگ میں سرفہرست رہے تھے۔
انڈسٹری کے 30 ماہرین پر مشتمل ایک پینل جس میں ایتھلیٹس، ایگزیکٹوز، منیجنرز اور میڈیا پروفیشنلز نے یہ فہرست تیار کی اور یہ کئی اہم عوامل پر مبنی تھی جن میں فیصلہ سازی کی قوت، مالی وسائل، مارکیٹ کے اثر ورسوخ اور سپورٹس کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت شامل تھی۔
یاد رہے ریاض سیزن میں وزیٹرزکی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
وزیٹرز کی اکثریت کنگڈم ارینا، دی وینیو، بولیورڈ سٹی، بولیورڈ ورلڈ اور زو میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔

شیئر: