سعودی عرب اور جاپان میں ثقافتی تعاون کے معاہدے پر دستخط
شہزادہ بدر ان دنوں جاپان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے جمعہ 22 نومبر کو اپنی جاپانی ہم منصو توشیکو آبے سے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کو بڑھانے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ بدر بن عبداللہ ٹوکیو میں ہونے والے ’مارولز آف سعودی آرکسٹرا‘ شو میں شرکت کےلیے جاپان کے سرکاری دورے پر ہیں۔
سعودی وزیر نے کہا کہ ’اوساکا میں ’ایکسپو 2025‘ میں مملکت کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔
ملاقات میں مملکت اور جاپان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے‘ کی اہمیت پر بات کی گئی ۔ سعودی طلبہ کو ماجنا کامکس کی فن کی تربیت کےلیے سعودی ادب، اشاعت اور ترجمہ کمیشن اور جاپان کے مابین موجودہ تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔
سعودی وزیر اور جاپانی ہم منصب نے مفاہمتی کی ایک یادداشت پر دستظ کیے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور ثقافتی تبادلے کو بڑھانا ہے۔
اس موقع پر نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فایز، معاون وزیر ثقافت راکان بن ابراہیم الطوق اور جاپان میں سعودی سفیر ڈاکٹر غازی بن زقر بھی موجود تھے۔
یہ مفاہمتی یادداشت وزارت ثقافت کی بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف میں سے ایک ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں