Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی اور فلسطینی پناہ گزین بچوں میں عیدالفطر کے تحائف تقسیم

چھ ہزار 548 بچوں کو عید کے کپڑے فراہم کیے جائیں گے۔(فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر لبنان میں شام اور فلسطینی پناہ گزینوں کے یتیم بچوں اور کمیونٹی میں عید الفطر کے کپڑے تقسیم کر رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق لبنانی دارالحکومت بیروت کے مشرق میں طرابلس اوردیگر شہروں کو دی جانے والے امدادی پیکیجز شاہ سلمان منصوبے کا حصہ ہیں جس کے تحت رمضان کے اختتام پر ملک میں چھ ہزار 548 بچوں کو عید کے کپڑے فراہم کیے جائیں گے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے صومالیہ کے جوبالینڈ خطے میں واقع کسمائیو شہر میں سات ہزار 500 افراد میں 122 ٹن سے زیادہ رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے۔
دریں اثنا کوموروس میں واقع سعودی سفارتخانے نے دارالحکومت مورونی میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے تعاون سے انچارج ڈی افیئرز عبد بن سعید الرشید  اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے صدر حسن علی صالح کی نگرانی میں رمضان کے پروگرام سرانجام دیئے۔
ان پروگراموں میں افطار کھانا مہیا کرنا، عید کے لباس تقسیم کرنا  اور زکوٰۃ دینا شامل تھی۔
انچارج ڈی افیئرز عبد بن سعید الرشید نے کوموروس کی ترقی کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 59 ممالک میں مختلف قسم کے 1556 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر پانچ بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 202 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: