Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منگل کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل

منگل کو مملکت میں رمضان کا 29 واں روزہ ہوگا- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے  منگل کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ منگل کو مملکت میں رمضان کا 29 واں روزہ ہوگا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ نے رویت ہلال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ سب لوگ سادہ طریقے یا دوربین کی مدد سے چاند دیکھنے کی کوشش کریں گے۔ چاند نظر آنے پر قریب ترین عدالت پہنچ کر رویت ہلال کی گواہی قلمبند کرائیں یا کسی بھی قریبی سرکاری ادارے پہنچ کر یا عدالت تک رسائی میں مدد طلب کریں۔
سپریم کورٹ نے امید ظاہر کی کہ جن لوگوں کی نظر تیز ہو وہ رویت ہلال میں حصہ لیں۔ مملکت کے تمام علاقوں میں رویت ہلال کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ تیز نظروالے ان کمیٹیوں میں سے کسی ایک میں شمولیت اختیار کرلیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: