Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کا دورہ سعودی عرب مکمل، وطن واپسی

گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور وزرا نے انہیں رخصت کیا( فوٹو ایس پی اے)
 وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے، مسجد نبوی کی زیارت اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد اتوار کی رات جدہ سے وطن روانہ ہوگئے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل جو خادم حرمین شریفین کے مشیر بھی ہیں وزیر تجارت اور قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں رخصت کیا۔
اسلام آباد میں متعین سعودی سفیر نواف المالکی، سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر، مکہ مکرمہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح الجابری، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر عصام نور، مکہ مکرمہ ریجن میں شاہی پروٹوکول کے ڈائریکٹر احمد ظافر سمیت متعدد عہدیدار وزیراعظم پاکستان کو رخصت کرنے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے ہوئے تھے۔ 

شیئر: