واشنگٹن .... امریکی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ داعش کے خلاف جنگ کیلئے ریزرو فورس کے طور پر ایک ہزار فوجی کویت بھیجنے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔ امریکی عہدیداروں نے اس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت امریکی کمانڈروں کو سریع رفتار کارروائی میں آسانی ہوگی۔ شام اور عراق میں امریکہ کے چھ ہزار فوجی داعش کی سرکوبی کیلئے موجود ہیں۔ کویت میں نئی فورس کی حیثیت ان سے مختلف ہے۔ یہ سریع رفتا ر کارروائی کیلئے انتہائی موزوں ہے۔