Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیا قانون کی خلاف ورزی  پر پانچ لاکھ ریال جرمانہ

 سیٹلائٹ پروگرام ریسو کرنے والے ممنوعہ آلات درآمد کیے تھے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی ادرہ برائے سمعی وبصری (جنرل کمیشن فار آڈیو وژول میڈیا) نے ایک سعودی شہری اور غیر ملکی کو میڈیا قانون کی خلاف ورزی  پر پانچ لاکھ ریال کا جرمانہ کیا ہے۔
المرصد ویب کے مطابق مقامی شہری اور غیر ملکی نے سیٹلائٹ پروگرام ریسو کرنے والے ایسے آلات درآمد کیے تھے جن کا استعمال میڈیا قانون کے بموجب ممنوع ہے۔ یہ آلات فروخت کرنے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔
سعودی ادارے نے سعودی شہری اور غیر ملکی کو خلاف ورزی پر ڈھائی ڈھائی لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا ئی ہے جنکہ ممنوعہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والا منافع کمیشن فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

شیئر: