Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تقریبات اور عید ملن پارٹیوں پر پابندی برقرار

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ شادی گھروں اور گیسٹ ہاوسز میں ہر طرح کی تقریبات اور عید ملن پارٹیوں پر پابندی برقرار ہے۔
سبق کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں کے ہالز ، گیسٹ ہاوسز اور خیموں میں بھی کمپنیوں کے پروگرام اور تقریبات کی اجازت نہیں ہے۔ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔
وزارت داخلہ نے وضاحتی بیان محکمہ صحت عامہ کی ویب سائٹ پر تقریبات اور شادی گھروں سے متعلق جاری کردہ نئے کورنا ایس او پیز کے تناظر میں جار ی کیا ہے۔

شیئر: