Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیفے شاپس میں آج پیر سے شیشہ فراہم کرنے کی اجازت

’کیفے شاپس میں صرف ویکسین لینے والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
 سعودی عرب میں ایک سال سے زیادہ پابندی کے بعد آج سے کیفے شاپس میں گاہکوں کو شیشہ فراہم کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے تمام ریجنوں میں کورونا ویکسین لینے والوں کو شیشہ فراہم کیا جائے گا۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان رعد الشریف نے کہا ہے کہ ’ریجن کے تمام کیفے شاپس میں ضوابط کی پابندی کی نگرانی کی جائے گی‘۔
’خلاف ورزی پر کیفے شاپس کے مالکان اور عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کیفے شاپس میں شیشہ فراہم کرنے کے ضوابط میں یہ بات شامل کی گئی ہے کہ صرف ان گاہکوں کو کیفے شاپس میں داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا ویکسین لے رکھی ہوگی‘۔
’دو ٹیبلوں کے درمیان تین میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا اور ایک ٹیبل پر زیادہ سے زیادہ 5 افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی‘۔

شیئر: