سعودی ہلال احمر اتھارٹی کا رمضان منصوبے کی کامیاب تکمیل کا اعلان
سعودی ہلال احمر اتھارٹی کا رمضان منصوبے کی کامیاب تکمیل کا اعلان
پیر 17 مئی 2021 13:05
رمضان کے دوران مکہ سنٹرز کو 9 ہزار411 فون کالز موصول ہوئیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی ہلال احمر اتھارٹی (ایس آر سی اے)نے ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مکہ مکرمہ کے لیےفراہم کی گئی گئی خدمات کے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں ہلال احمر کے مختلف سنٹرز کے تعاون سے حرم شریف کے راستوں اور گرد و نواح کے علاقوں میں 500 خواتین اور مرد رضاکاروں کی مدد سے49 ہزار گھنٹے سے زیادہ رضاکارانہ خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ سنٹرز کو 9 ہزار411 فون کالز موصول ہوئی تھیں۔
موصول ہونے والی اطلاعات میں سے 5 ہزار 713 رپورٹیں عام بیماری سے متعلق ملی ہیں ان مختلف رپورٹس میں سانس کی بیماری ، ذیابیطس اور اچانک بے ہوشی کے مریضوں کے بارے میں اطلاعات ہیں۔
اس کے علاوہ ملنے والی 3 ہزار 698اطلاعات میں مختلف حادثات جن میں سڑک حادثات کے علاوہ عمارت سے گرنے اور آگ کے باعث جھلس جانے یا جلنے کی رپورٹیں درج کی گئی ہیں۔
سعودی ہلال احمر اتھارٹی کو یہ تمام اطلاعات ٹول فری نمبر 997 یا اسعفنی اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعہ موصول ہوئی ہیں۔
ترقی کے سفر کے آگے بڑھانے کے لیے سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے عالمی یوم ریڈ کراس اور یوم ہلال احمر کے موقع پر 8 مئی کو متاثر کن کردار اور خدمات کے جذبے کے طور پر کی جانیوالی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کیا۔
سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر جلال الاویسی نے بتایا ہے کہ ہلال احمر اتھارٹی انسانی اقدار کو مستحکم کرنے اور پھیلانے اور معاشرے میں بیداری مہم بڑھانے کی خواہش رکھتی ہے۔