Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ اردن کا مصر اور فرانس کے صدور سے رابطہ

اردن فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کرتا رہے گا۔(فائل فوٹو روئٹرز)
اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی نے منگل کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور فرانس کے صدر امانویل میکخواں کے ساتھ مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اردنی ایوان شاہی نے بیان  میں کہا کہ شاہ عبداللہ نے مصر اور فرانس کے سربراہوں کے ساتھ  زوم ٹیکنالوجی کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔
شاہ اردن نےاس موقع پر کہا کہ  ’فلسطینیوں کا تحفظ ضروری ہے۔ القدس میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات اورغزہ پر حملے بند کرانے ہوں گے‘۔ 
اردنی فرمانروا نے زور دے کر کہا کہ ’اسرائیل کی مسلسل اشتعال انگیزیوں سے فلسطین میں صورتحال  دھماکہ خیز ہوئی اور محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ اسرائیل کی خلاف ورزیوں اوراشتعال انگیزیوں کو روکنا ہوگا‘۔
انہوں نے کہا کہ’ اسرائیل کے جارحانہ حملے بند کرانے، فلسطینی علاقوں میں امن و امان بحال کرانے اور امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مصر، فرانس، بردار اور دوست ممالک کے ساتھ مل کرکوشیشیں جاری رہیں گی۔اردن فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کرتا رہے گا‘۔
یاد رہے کہ 8 مئی سے فلسطین، اسرائیل کشمکش بڑھتی جارہی ہے۔ بیت المقدس کے احاطے اور الشیخ جراح محلے میں جھڑپوں سے اس کی شروعات ہوئی تھی جہاں سے اسرائیل  فلسطینی خاندانوں کو ان کے مکانوں سے نکال رہا ہے۔
 

شیئر: