Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سیلابی پانی کی نکاسی کے لیے معاہدہ

معاہدے میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کو کور کیا گیا ہے۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے سیلابی پانی کے نالوں کا انتظام کرنے اور زیر زمین پانی کی سطح کو کم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے منگل کو سٹاک ایکسچینج فائلنگ میں کہا کہ الخوڑئیف واٹر اینڈ پاور ٹیکنالوجیز کمپنی (اے ڈبلیو پی ٹی) کے ساتھ 115.32 ملین ریال کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ 3 سالہ معاہدے میں شمالی جدہ میں سیلابی پانی کے نیٹ ورکس اور زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کو کور کیا گیا ہے۔
مملکت بھر میں نکاسی آب کے متعدد منصوبوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے کیونکہ کچھ شہروں میں شدید بارش کے دوران سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ سعودی پورٹ سٹی دس سال پہلے تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں آئی تھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں 122 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

شیئر: