Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیومن ریسورسز کے تحت 6 ماہ کے دوران 250 یتیم لڑکیوں کی شادی

’مذکورہ لڑکیوں کی باعزت طریقہ سے شادی کرانے اور انہیں الوداع کرنے کے بعد بھی ان کی ضرورتوں کی خبرگیری کی جاتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 250 یتیم لڑکیوں کی شادی کروائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں وزارت کے دفتر کے سربراہ محمد عبد اللہ الحربی نے کہا ہے کہ ’جن لڑکیوں کی شادی کروائی گئی ہے وہ وزارت کی کفالت میں ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس مقصد کے لیے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے پیغام بھیجنے والے لڑکوں کی اہلیت اور معاشی حالت کا جائزہ لیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’زیر کفالت لڑکیوں کو پہلے ہی دن سے خانہ داری کے امور سکھائے جاتے ہیں اور انہیں گھر سنبھالنے کا اہل بنایا جاتا ہے‘۔
’زیر کفالت لڑکیاں بالغ ہوتے ہی انہیں ازدواجی زندگی کے  متعلق آگاہی اور آداب سکھائے جاتے ہیں، انہیں گھریلو ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور ان کی تمام ضرورتیں فراہم کی جاتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ لڑکیوں کی باعزت طریقہ سے شادی کرانے اور انہیں الوداع کرنے کے بعد بھی ان کی ضرورتوں کی خبرگیری کی جاتی ہے‘۔
 

شیئر: