جازان: پولیس اہلکارکو شناختی دستاویز نہ دکھانے پرشہری گرفتار
ملزم نے چیک پوسٹ اہلکاروں کے ساتھ بدکلامی بھی کی(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان ریجن میں ایک چیک پوسٹ پر شناختی دستاویزنہ دکھانے اور پولیس اہلکاروں کو بربھلا کہنے پرسعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
ویب نیوز عاجل نے جازان ریجن کے پولیس ترجمان میجر نایف الحکمی کے حوالے سے کہا ہے کہ ’الحقو‘ چیک پوسٹ پر متعین پولیس اہلکار نے ایک مسافر سے اس کی شناختی دستاویز طلب کی جس پر اس شخص نے دستاویز دکھانے سے انکارکرتے ہوئے ڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکاروں کو برا بھلا کہا اور بدزبانی کی۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ مذکورہ شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ گاڑی میں سوار تھا جبکہ اہلکاروں نے معمول کے مطابق اس سے شناختی دستاویزات طلب کی تھیں۔
شناختی دستاویزات طلب کرنے پر وہ شخص طیش میں آگیا اور دستاویز دکھانے سے انکار کرتے ہوئے نہ صرف اس نے بلکہ اس کی اہلیہ نے بھی بدکلامی کی اور چیک پوسٹ کی تصویر بناکر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔
میجر نایف الحکمی کا کہنا تھا کہ ملزم کو پولیس اہلکاروں کی بات نہ ماننے اور شناختی دستاویز نہ دکھانے پر حراست میں لے کر اس پرابتدائی خلاف ورزی درج کرتے ہوئے ملزم کی اطلاع پرادارہ پراسیکیوشن کو دے دی گئی ہے ۔