Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں ہر شخص سالانہ 184 کلو گرام سبزی ضائع کرتا ہے‘

’سعودی عرب میں مجموعی طور پر سالانہ 3 لاکھ 35 ہزار ٹن سبزی ضائع ہوجاتی ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں ہر شخص سالانہ 184 کلو گرام سبزی ضائع کر دیتا ہے جبکہ ملک بھر میں سالانہ 3 لاکھ 35 ہزار ٹن سبزی ضائع ہوجاتی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی نے شائع کئے ہیں جس نے ضائع کی جانے والی سبزی پر تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں سے زیادہ آلو، ٹماٹر، پیاز اور کھیرا ضائع کیا جاتا ہے‘۔
’قابل استعمال سبزی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی فروخت کلو کے بجائے عدد کے حساب سے کی جائے‘۔
’شہریوں اور غیر ملکیوں کو چاہئے کہ ضرورت کے مطابق سبزی خریدیں اور بچ جانے والی سبزی سے سلاد وغیرہ یا کوئی اور پکوان یا اچار تیار کریں‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ٹماٹر کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ کلو اور کارٹن کے بجائے ضرورت کے مطابق تعداد خریدی جائے‘۔
’ٹماٹر سرخ اور سخت ہونا چاہئے تاکہ کافی دیر تک قابل استعمال رہے، یہی معاملہ آلو اور کھیرے کے علاوہ دیگر سبزیوں کا ہو‘۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’پتوں والی سبزیاں جلد خراب ہوجاتی ہیں، انہیں محفوظ رکھنے کے لیے گیلے ٹیشو میں لپیٹ میں فریج میں رکھا جائے‘۔
’اسی طرح ٹماٹر اور کھیرے کے علاوہ دیگر سبزیوں کو پلاسٹک بیگ بند کر کے محفوظ کیا جاسکتا ہے‘۔
 

شیئر: