’آن لائن تعلیم میں سعودی عرب کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے‘
سعودی عرب نے ہر شعبے میں رہنما تجربہ کیا ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
عرب تنظیم برائے ثقافت و سائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اعمر نے زور دیا ہے کہ’ آن لائن تعلیم کے سلسلے میں سعودی عرب کے تجربے سے استفادہ کیا جائے‘۔
آن لائن تعلیم سے متعلق سعودی عرب کا تجربہ قائدانہ ہے۔ اس کی بدولت بچوں اور بچیوں کو تعلیم و تربیت و ثقافت کے نقصانات سے بچایا گیا ہے۔
ڈاکٹر محمد اعمر نے سعودیہ ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ’سائنس ریسرچ ،کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ہو یا آن لائن تعلیم ہو سعودی عرب نے ہر شعبے میں رہنما تجربہ کیا ہے‘۔
’مملکت نے نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں بڑے اہم اقدامات کیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ خطے کے تمام ممالک آن لائن تعلیم کے سلسلے میں سعودی تجربے سے فائدہ اٹھائیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’عرب تنظیم برائے ثقافت و سائنس، ریسرچ اور دیگر شعبوں میں کام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے تجربے کو خطے کے تمام ممالک کے سامنے رکھیں گے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھاسکیں‘۔