Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوشی حاصل کرنے کے لیے غلط فہمیاں کیسے دور کی جائیں؟

مجھے خوشی کیسے مل سکتی ہے؟ ایک سوال جو ہم میں سے بیشتر افراد پوچھتے ہیں اور بہت سارے نوجوان مرد و خواتین اس کے جواب کی تلاش میں اپنی زندگی گزارتے ہیں۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کچھ نوجوان یہ مانتے ہیں کہ خوشی صرف خوبصورتی اور سمارٹنس تک ہی محدود ہے۔
سیدتی میگزین کے مطابق ماہر ذہنی صحت اور خاندانی تعلقات ڈاکٹر محمد ہانی کا کہنا ہے خوشی براہ راست بڑی حد تک روزمرہ کے انتخاب اور کاموں کا معاملہ ہے۔
کچھ چیزیں ایسی ہیں جو مطالعہ کی جا سکتی ہیں، کچھ کو سیکھا جاسکتا ہے جو ہم میں سے ہر ایک کرسکتا ہے۔ اپنی زندگیوں اور اپنے قریبی لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لاسکتے ہیں اور زیادہ خوشی پیدا کرسکتے ہیں۔
ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ خوشگوار زندگی کے لیے بنیادی عناصر مبہم نہیں ہیں، جیسا کہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ خوشحال لوگ چار بنیادی کام کرتے ہیں جوانہیں دیگر افراد سے ممتاز کرتے ہیں۔
زندگی میں اچھے اور مثبت پہلوؤں پر توجہ دینا، زندگی کے ناگزیر چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنا، مضبوط تعلقات استوار کرنا اور بامقصد اہداف کا حصول میں کوشاں رہنا۔
غلط فہمیاں
نوجوان مرد و خواتین اپنی کوششوں کے ذریعے سب سے زیادہ خوش ہوسکتے ہیں۔ ہم جو پہلا قدم اٹھا سکتے ہیں ان میں سے ایک خوشی کے بارے میں عام غلط فہمیوں پر قابو پانا ہے جو ان چار مثالوں سےحاصل کرسکتے ہیں۔
بڑی بڑی چیزوں کو درست کریں
اپنی روز مرہ زندگی میں امید، شکرگزاری، احسان اور خود ہمدردی کی مشق کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ یہ روزمرہ کے انتخابات آپ کی زندگی بسر کرنے کے طریقے پر زبردست اثر ڈال سکتے ہیں۔

اگر آپ کے تعلقات کی راہ میں دوسری ترجیحات مل رہی ہیں تو توازن کی بحالی کے لیے اقدامات کریں (فوٹو: سیدتی)

خوش لوگ منفی جذبات کو دباتے ہیں
خوشگوار زندگی گزارنے والے مرد و خواتین اکثر غم، اضطراب اور دیگر نام نہاد منفی جذبات کو اتنا ہی محسوس کرتے ہیں جتنا اکثر ناخوش افراد کرتے ہیں۔ فرق اس وقت ہوتا ہے جب ان احساسات کا سامنا ہوتا ہے۔ خوش لوگ عام طور پر مستقبل کی امید کھوئے بغیر منفی جذبات کا تجربہ کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ وہ اپنے آپ کو غمگین، غصہ  یا تنہائی کا احساس دلاتے ہیں لیکن اس اعتماد کے ساتھ کہ معاملات بہتر ہوجائیں گے۔
خوشی کی جستجو خود غرضی ہے
محققین نے جو سب سے مضبوط نتیجہ اخذ کیا ہے وہ یہ کہ ہماری خوشی دوسروں کے ساتھ ہمارے تعلقات سے طے ہوتی ہے۔ خوش ترین لوگ اپنی زندگی کو اچھے تعلقات اور اعتماد کے ساتھ گزارتے ہیں۔
اگر آپ کے تعلقات کی راہ میں دوسری ترجیحات مل رہی ہیں تو توازن کی بحالی کے لیے اقدامات کریں کیونکہ اس سے واقعی فرق پڑتا ہے۔
اپنے مقاصد کو حاصل کروں گا تو خوشی ہوگی
اہداف کے حصول سے ہمیں زیادہ تر خوشی اس وقت ملتی ہے جب ہم ان کی طرف ترقی کرتے ہیں، ان کے حصول کے بعد نہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم ان اہداف کا انتخاب کریں جو ہماری پسند کے مطابق ہوں۔ جو ہم پسند کرتے ہیں اور اس راستے پر چلتے ہوئے لطف اندوز ہونے کی شعوری کوشش کریں۔

شیئر: