Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، تقریب میں شریک 109 خواتین گرفتار

کورونا ایس او پیز کے مطابق کسی بھی تقریب میں 20 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
 سعودی عرب میں جازان پولیس کے ریجنل ترجمان میجر نایف حکمی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک تقریب میں شریک 109 خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گرفتار کی جانے والی خواتین پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی دفعہ عائد کی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی تقریب میں 20 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے۔ 
ریجنل پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جازان ریجن کی کمشنری احد المسارحہ کے ایک شادی ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران خواتین کو حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف سماجی فاصلے کے قانون کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے 20 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کے مرتکب ہر شخص پر پانچ ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جازان پولیس نے الدرب کمشنری میں 121 خواتین کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا اور کہا تھا کہ تقریب کے میزبان، مہمان اور منتظم تینوں کو مقررہ سزائیں دی جائیں گی۔

شیئر: