Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی ایئرپورٹ پر سولر پینل سے چلنے والا کار پارک

کار پارک میں سات ہزار 542 سولر پینل بجلی پیدا کریں گے(فوٹو عرب نیوز)
ابو ظبی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سولر پینل سے چلنے والا ایک کار پارک کھولا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق اس کار پارک میں سات ہزار 542  سولر پینل بجلی پیدا کریں گے جسے متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سولر کار پارک بتایا جاتا ہے۔
ابوظبی ایئر پورٹس اور مصدر نے یہ منصوبہ مکمل کیا ہے جس سے ہر سال تقریباً 5300 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بچت ہو گی۔
ایئر پورٹ پر مڈ فیلڈ ٹرمینل کے قلیل مدتی کار پارک میں تھری میگا واٹ سولر فوٹو وولٹک نصب کیا گیا ہے۔
ابو ظبی ایئر پورٹس کے سربراہ شریف الہاشمی نے کہا  کہ ’اس سولر کار پارک  کی ترقی کے دوران ہمارے پاس مربوط ٹیکنالوجی موجود ہے جو استحکام کے قابل بناتی ہے، ماحول کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور ایک صاف ستھری سبز اور ماحولیاتی لحاظ سے دوستانہ عمارت بناتی ہے۔‘
مصدر نے اس منصوبے کے لیے ایک مکمل حل فراہم کیا ہے جس میں فنانسنگ، ڈیزائن، خریداری اور تعمیرات شامل ہیں۔ یہ 25 سال تک آپریشن اور بحالی کی خدمات بھی فراہم کرے گا۔
مصدر کے سی ای او محمد جمیل الر محی نے کہا کہ ’ہم اپنے مقامی اور بین الاقوامی تجربے سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں تاکہ اپنے شراکت داروں کو اسی طرح کے منصوبوں کے ذریعے صاف توانائی کے اہداف کو آگے بڑھا سکیں۔‘

شیئر: