Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخ کم ہو گئے 

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ رہے ہیں ( فوٹو: عرب نیوز)
عالمی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کو سونا مہنگا ہونے کے باوجود سعودی گولڈ مارکیٹ میں نرخ کم ہوئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  24 قیراط ایک گرام سونا 229.59 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام 200.76 ریال میں فروخت ہورہا ہے۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  172.19 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 133.21 ریال رہے۔
سعودی عرب میں ایک اونس سونا بدھ کو سات ہزار 140 ریال میں دستیاب رہا جبکہ 21 قیراط کا  8 گرام والا سونے کا بسکٹ ایک ہزار 607 ریال میں فروخت کیا گیا۔ 
یاد رہے کہ بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخ گزشتہ پانچ ماہ کے مقابلے میں انتہائی حد کو پہنچ گئے ہیں۔  

شیئر: