Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کے وزیر خارجہ کی سرکاری دورے پر ریاض آمد

نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے خیر مقدم کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
کویت کے وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برائے امور کابینہ شیخ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح سنیچر کو اپنے وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ان کا خیر مقدم کیا ہے۔

باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔(فوٹو ایس پی اے)

کویت کے وزیر خارجہ اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شیئر: