ایران کے سٹیل پلانٹ میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا
ایران کے سٹیل پلانٹ میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا
اتوار 6 جون 2021 12:14
فائر فائٹرز اور ایمرجنسی عملہ زرند ایرانی سٹیل پلانٹ پر تاحال موجود ہے۔ (فوٹوایران انٹل)
ایران کے جنوب مشرقی علاقے زرند میں ایک سٹیل پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
روئیٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس نے اتوار کو وضاحت کی ہے کہ اس آتشزدگی کے باعث کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ایران کے علاقے زرند کے مقامی گورنر علی صادق زادے نے بتایا ہے کہ فائر فائٹرز اور ایمرجنسی عملہ زرند ایرانی سٹیل پلانٹ پر تاحال موجود ہے۔
آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد حالات قابو میں ہیں اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
صادق زادے نے مزید بتایا کہ سٹیل پلانٹ کی بھٹی میں موجود پگھلے ہوئے مواد کے پریشر کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد اس جگہ پر آگ لگ گئی اورعلاقے میں دھواں دیکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ بھٹی کے ارد گرد یا پلانٹ کے کسی دوسرے حصے میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔