مراکش کے صحت حکام نے دوخوراکیں لینے والوں کے لیے ای ویکسین پاسپورٹ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ ای ویکسین پاسپورٹ کو ویکسین لگوانے والوں کے حوالے سے محفوظ، مسلمہ سرکاری دستاویز شمار کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
کورونا ویکسین لینے والوں کے لیے ’ہیلتھ پاسپورٹ‘ جاریNode ID: 530461
-
کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 15 ملین ہوگئیNode ID: 571996
کسی بھی ملک کے ایسے شہری جو عالمی ادارہ صحت کے یہاں رجسٹرڈ ویکسین میں سے کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں انہیں یہ ای ویکسین پاسپورٹ جاری ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ای ویکسین پاسپورٹ ہولڈرز کو مراکش کے تمام علاقوں میں ادنی پابندی اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کے بغیر گھومنے پھرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ اصول سعودی شہریوں اور جی سی سی ممالک کے تمام شہریوں پر بھی نافذ ہوگا۔
ای ویکسین پاسپورٹ code QR سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی ایپ جاری کی گئی ہے۔ ای پاسپورٹ مراکش کے کسی ایئرپورٹ پر پرنٹ کرکے پیش کیا جا سکتا ہے اور سمارٹ موبائل پر ڈیجیٹل بھی دکھا یا جا سکتا ہے۔