انڈین اداکار اور خود ساختہ نقاد کمال آر خان نے بالی وڈ سٹار سلمان خان کو اداکاری سے نابلد ہونے کا طعنہ مارا ہے۔
کمال آر خان نے ٹوئٹر پر سلمان خان کو بالی وڈ کے ’غنڈے بھائی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ’سلمان خان کو ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کے ریویو کی وجہ سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔‘
ہندوستان ٹائمز کے مطابق سلمان خان نے ممبئی کی عدالت میں کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کے لیے درخواست دی تھی۔
مزید پڑھیں
-
سلمان کی والدہ کترینہ کوبہو بنانے کی خواہشمندNode ID: 374311
-
’ایسی سوچ رکھنے والا کتنے بڑے دل کا مالک ہو گا؟‘Node ID: 486651
-
’کمٹمنٹ تو کمٹمنٹ‘، شائقین کو ’رادھے‘ کا انتظارNode ID: 559506
سلمان خان کے خلاف توہین آمیز بیانات نہ دینے کے عہد کے باوجود منگل کو کمال آر خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’بالی وڈ کے غنڈے بھائی کا دکھ مجھ سے دیکھا نہیں جاتا، ایک اکیلے ناقد نے اس بے چارے کا پورا کیریئر ختم کر دیا، لیکن کیریئر تھا ہی کہاں، ایکٹنگ کا اے نہیں آیا، زبردستی کا سٹار تھا، بس مجھے پبلک کو یہ بتانے میں تھوڑا ٹائم لگا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر کوئی اپنی فلم سے پانچ سو کروڑ روپے کا کاروبار کرنے کی امید لگائے ہوئے ہے اور دنیا کا اول نمبر کا ناقد اس کو 10 سے 15 کروڑ روپے پر روک دے تو ظاہر ہے وہ شخص پریشان ہوگا۔‘
ان کے مطابق ’ایک بڑا آدمی تب تک نہیں بلبلائے گا جب تک 100 سے 200 کروڑ کا نقصان نہ ہوجائے، اس بے چارے کا بھی ہوگیا۔‘
Bollywood Ke Gunde Bhai Ka Dukh Mujhse Dekha Nahi Jata! Ek Akele critic Ne Iss Bechare Ka Poora career Khatam Kar Diya! Lekin career Thaa Hi Kahan. Acting Ka A Nahi Aata! Zabardasti Ka star Tha! Bas Mujhe Public Ko Ye Batane main, Thoda Time Laga! #SatyamevJayate!
— KRK (@kamaalrkhan) June 8, 2021