Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر توانائی اور عراقی وزیر پٹرولیم کا رابطہ

توانائی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(فائل فوٹو اے ایس پی)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے منگل کو عراق کے وزیر پٹرولیم حسن عبدالجبار اسماعیل سے وڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کے پہلووں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں عراق کے وزیر بجلی ماجد مہدی حنتوش، عراقی انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ سھا داود نجار اور دونوں ملکوں کے کئی عہدیدار بھی موجو د تھے۔

شیئر: