کراچی اور شکار پور میں شاہ سلمان مرکز کے مفت طبی کیمپ
کراچی اور شکار پور میں شاہ سلمان مرکز کے مفت طبی کیمپ
ہفتہ 12 جون 2021 22:08
کراچی میں لگائے گئے کیمپ میں 4 ہزار افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کے تحت کراچی میں امراض چشم کا شکار ہونے والوں کے لیے رضاکارانہ بنیاد پر مفت طبی کیمپ لگائے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پاکستان کے صوبائی درالحکومت کراچی میں لگائے گئے کیمپ میں 4 ہزار افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔
امراض چشم میں مبتلا 400 افراد کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا۔ چار سو افراد کو نظرکے چشمے بھی دیے گئے۔
دوسرا کیمپ سندھ کے شہرشکارپور میں لگایا گیا جہاں 4 ہزار 500 افراد کا طبی معائنہ اور موتیا کے 425 آپریشن کرنے کےعلاوہ 650 افراد کو نظر کے چشمے فراہم کیے گئے۔