پاکستان کی قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ایک بار پھر ترمیم کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں پاس ہونے والے بل میں الیکشن ایکٹ کے سیکشن 94 میں ترمیم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’الیکشن کمیشن ملک میں ہونے والے انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے اقدامات کرے گا۔ اس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن نادرا کی مدد سے ایسا نطام وضع کرے گا جو تکنیکی اعتبار سے موثر، خفیہ، محفوظ اور معاشی اعتبار سے قابل قبول ہو۔‘
اس قانون کے تحت ’سمندر پار پاکستانی وہ شخص ہے جس کے پاس نادرا کا شناختی کارڈ موجود ہے اور وہ مستقل یا عارضی بنیادوں پر کسی دوسرے ملک میں رہ رہا ہے یا کام کر رہا ہے اور اسے پاکستان سے گئے ہوئے چھ ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل قومی اسمبلی سے منظورNode ID: 572981
-
اوورسیز پاکستانی ہمارے حلقوں میں ووٹ نہیں دے سکتے: احسن اقبالNode ID: 573531
-
’مسلم لیگ ن نے اوورسیز کے ووٹ کے حق کو حقارت سے مسترد کیا‘Node ID: 573771