قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے طالبہ انتقال کرگئی ۔ ’شریفہ بنت مسفرالقحطانی‘ نامی طالبہ اپنی ہم درس طالبات کے ہمراہ معلمہ کو سبق سنا رہی تھی کہ اسی دوران اس کا انتقال ہو گیا۔
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ کے مطابق ریاض میں مقیم طالبہ جو کہ ’جمعیہ تعلیم القرآن‘ کی طالبہ تھی کے انتقال پرجمعیہ کی جانب سے متوفی طالبہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔
طالبہ کے ’حسن خاتمہ‘ کی خبر سوشل میڈیا پرغیر معمولی طورپروائرل ہو گئی ۔ ہرشخص اس کے لیے دعا گو ہے۔