Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں اپنی نوعیت کے پہلے ’سنیکر کون‘ شو کا شاندار آغاز

شو میں 150 سے زائد سنیکرز برانڈز خصوصی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔ فوٹو واس
ریاض سیزن میں دنیا کے سب سے بڑے سنیکر میلوں میں شمار ہونے والا سنیکر شو ’سنیکر کون‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سنیکر کے شوقین افراد کے لیے سنہری موقع ہے وہ میلے میں نایاب اور محدود ایڈیشن کی خرید وفروخت کر سکتے ہیں۔
سنیکر کون شو میں 150 سے زائد سنیکرز برانڈز اپنی خصوصی مصنوعات پیش کر رہے ہیں جن میں نایاب سنیکرز، فیشن آئٹمز اور دیگر اقسام موجود ہیں۔
سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ 19 فروری تک ANB ایرینا میں جاری رہے گا، اس سے قبل سنیکر کون شو شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہو چکا ہے۔
سنیکر شو میں زائرین کو جوتوں کی صنعت کے ماہرین سے ملاقات اور سنیکر کمیونٹی سے جڑے معروف افراد سے ملاقات اور بات چیت کا موقع ملتا ہے۔
سنیکر شو میں موجود مقامی شہری فارس اندیجانی نے ریاض میں بڑھتی ہوئی سنیکر کلچر کی اہمیت پر بتایا’ سنیکر اب  خاص انداز اور اظہار کا لازمی جزو بن چکے ہیں۔
فارس نے مقامی سنیکر کمیونٹی پر اس  میلے کے اثرات کے بارے میں بتایا ’ سنیکر کمیونٹیز اس ایونٹ پر خوش ہے یہاں اپنے ہم خیال افراد سے ملنے کا نادر موقع ملا ہے۔

سنیکر کون میں زائرین کے پاس بے حد منفرد اور نایاب جوتے موجود ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

شو میں موجود ایک اور مقامی شہری عبدالمحسن الاحمری نے بتایا ہے ’ایسے جوتے جو عام طور پر مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتے اس ایونٹ کی بدولت یہاں دیکھنے کا موقع ملا ہے۔‘
انہوں نے کہا سنیکر کون شو میں نئے رابطے بنانا اور سنیکر کمیونٹی سے تعارف میرے لیے آئندہ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

سنیکر کون شو شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا میں منعقد ہو چکا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سنیکر ٹریڈر اور کلچر ککس  کے بانی چیز ینگ نے کہا ہے سنیکر کون میں ایسے زائرین موجود ہیں جن کے پاس بے حد منفرد اور نایاب جوتے ہیں۔
زائین کے پاس مختلف اقسام کے مخصوص  اور اعلیٰ اقسام کے جوتے موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں سنیکر مارکیٹ کی اچھی خاصی اہمیت ہے۔
 

 

شیئر: