لاہور میں طالبعلم کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ایک مدرسے کے منتظم مفتی عزیز الرحمن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اتوار کو آئی جی پنجاب انعام غنی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’ہم نے مجرم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہم نے اسے ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا، ان سے تفتیش کی، سائنسی پیشہ وارانہ تحقیقات کیں۔ ان کے خلاف استغاثہ پیش کریں گے اور عدالت سے سزا دلوائیں گے۔ ہم اپنے بچوں کو ان جنسی استحصال کرنے والے مجرموں سے بچانا چاہتے ہیں اور اپنے مستقبل کے لیے اپنے معاشرے کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔‘
We have been able to arrest this criminal. We will take it as a test case, interrogate him, conduct scientific professional investigation, prosecute and get him convicted by the court. We want our kids protected from these child molesters and keep our society safe for our future. pic.twitter.com/W8frA3irKC
— Inam Ghani QPM & Bar, PSP (@InamGhani) June 20, 2021
لاہور میں ایک مدرسے کے منتظم مفتی عزیز الرحمن کی جانب سے طالبعلم کے ساتھ مبینہ زیادتی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
-
’ریپ کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں بنانے کا فیصلہ‘
Node ID: 520151 -
’ہمیں بطور معاشرہ یونٹ کے طور پر جنسی جرائم کے خلاف لڑنا چاہیے‘Node ID: 555941