پاکستان سے طبی عملے کو لے کر چھٹی پرواز کویت پہنچ گئی ہے جس میں مزید 196 ڈاکٹرز، نرسز اور تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔ گذشتہ آٹھ ماہ سے کویت جانے والے میڈیکل پروفیشنلز کی کُل تعداد 11 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزارت سمندر پار پاکستانیز کے مطابق اکتوبر 2020 سے اب تک پاکستان سے ایک سو ڈاکٹرز، 903 سٹاف نرسز اور 131 ٹیکنیشنز کویت پہنچ چکے ہیں۔
11 سال کے طویل وقفے کے بعد اکتوبر 2020 میں 208 میڈیکل پروفیشنلز پر مشتمل دستہ کویت روانہ ہوا تھا۔ جس کے بعد دسمبر 2020 جبکہ رواں برس مارچ، اپریل اور اب جون میں دو، دو دستے روانہ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان سے 400 سے زائد ڈاکٹرز رواں ہفتے کویت جائیں گے :شیخ رشیدNode ID: 570241
-
ویزہ بحالی: اب تک 938 پاکستانی ہیلتھ پروفیشنل کویت جا چکے ہیںNode ID: 575056
وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے مطابق ’پاکستان اور کویت کے درمیان طبی شعبے میں افرادی قوت بھجوانے کے ایم او یو کے بعد ہر مہینے مانگ بڑھ رہی ہے۔ او ای سی ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کے لیے اشتہار جاری کرتی ہے جس کے بعد آن لائن انٹرویو اور ٹیسٹ کے بعد سلیکشن کرکے افراد کو بھجوایا جا رہا ہے۔‘
او ای سی کے مطابق ’اس وقت بھی جب چھٹا بیچ روانہ ہوا ہے، مختلف شعبوں کے لیے طبی عملے کی بھرتیوں کا عمل جاری ہے اور جلد ہی ساتواں بیچ بھی روانہ کر دیا جائے گا۔‘
اس حوالے سے کویت میں پاکستانی سفیر سید سجاد حیدر نے کہا کہ ’گذشتہ ایک سال کے دوران پاکستان اور کویت کے تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے، جس کے باعث نہ صرف ڈاکٹرز اور طبی عملے کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا ہے بلکہ بزنس اور فیملی ویزہ کی بحالی بھی ہوئی ہے۔ اب کویت میں موجود ڈاکٹرز کے اہل خانہ بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔‘
![](/sites/default/files/pictures/June/36486/2021/20210624_144844.jpg)