Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناخنوں پر سفید نشانات کی موجودگی خطرناک ہوسکتی ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناخنوں پر سفید نشانات کی موجودگی خطرناک ہوسکتی ہے۔
ناخنوں پر سفید نشانات کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں ، جیسے ناخنوں کی رنگت کے مسائل یا وٹامن کی کمی لیکن ایسی کچھ  علامات جان لیوا بیماریوں کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔
عام طور پر ایسےخطرناک قسم کے دھبے بہت کم بنتے ہیں، لیکن سب سے عام قسم کو (leukonychia punctata)کہا جاتا ہے، اور یہ اکثر بچوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔
The Healthy میڈیکل ویب سائٹ کی ایک رپورٹ میں ان سفید دھبوں کی ظاہری شکل کی عام وجوہات اوران سے نمٹنے کی تدابیر کا جائزہ لیا گیا ہے۔
انگلیوں کی چوٹیں
عام طور پر کسی سخت شے کے ساتھ انگلیوں کے ٹکرانے کےنتیجے میں سفید دھبے ظاہر ہوتے ہیں۔ امریکی انٹرنسٹ سنیتا بوسینا نے وضاحت کی کہ چوٹ کی نوعیت  کے مطابق اسے فوری طور پر دیکھایا جانا چاہیے۔
یہ بھی  ہوسکتا ہے اگر آپ کو اس جگہ پر شدید چوٹ لگی ہو جہاں ناخن کے قریب جلد  ہوتی ہے۔ اس صورت میں  دھبوں کے غائب ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ عام طور پر ناخن آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں۔
اس طرح کی معمولی چوٹوں کے نتیجہ میں بکھرے ہوئے سفید دھبوں کے بجائے ناخن  پروسیع لکیریں بن سکتی ہیں۔
لیکن یہ علامات اکثر نئے ناخنوں کی نشوونما کے بعد غائب ہوجاتے ہیں۔

الرجی

نیل پالش اور پالش کو ہٹانے والی اشیاء کے الرجک ردعمل سفید نشانات ظاہر کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
نیز مصنوعی ناخن کی تنصیب کے لیے سیلون میں ’ایکریلک یا جیل‘ ناخن کا استعمال اصلی ناخنوں کو سخت نقصان پہنچا سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ سفید دھبے بھی ظاہر ہوسکتے ہیں۔

نیل پالش اور پالش کو ہٹانے والی اشیاء کے الرجک ردعمل سفید نشانات  کا سبب بن سکتا ہے ( فوٹو: پکسالے)

عام طور پر یہ علامات ایک بار ختم ہوجاتی ہیں جب آپ ان مصنوعات کو استعمال کرنا چھوڑ دیتے ہیں جو الرجی کا سبب بنتے ہیں۔

فنگس

فنگس جو انگلی کو متاثر کرتی ہے بھی ناخنوں پر سفید نشانات کی ایک وجہ ہے۔
یہ فنگس عام طور پر پیر کے ناخنوں پر ظاہر ہوتا ہے۔ انفیکشن سے پہلے کچھ چھوٹے سفید نقطوں کا ظہور ہوتا ہے۔

جلد کے امراض

عام حالتوں میں جلد کی بیماری بھی ناخنوں کو متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے ان پر سفید نشانات ظاہر ہوسکتے ہیں۔

کسی سخت شے کے ساتھ انگلیوں کے ٹکرانے کےنتیجے میں سفید دھبے ظاہر ہوتے ہیں۔ (فوٹو: پکسالے)

چنبل اور ایکزیما جلد کی بیماریاں ہیں جو کھجلی، خارش اور لالی کاسبب بنتی ہیں۔

کورونا وائرس

اس کے علاوہ  سفید دھبے کورونا وائرس کی علامات میں سے ہیں۔ کورونا کے سبب بعض مریضوں کے ناخن کا رنگ سرخ آدھے چاند میں بدل جاتا ہے اور بعض اوقات مریضوں کو دیگر مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔
آدھے چاند کی ظاہری شکل کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ وائرس کے مدافعتی ردعمل کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں خون کے چھوٹے چھوٹے جمنے بنتے ہیں اور رنگ تبدیل ہوتے ہیں۔
 

شیئر: