Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سیاحوں کا جرمنی میں کورونا وبا کے بعد تعداد بڑھانے کا ہدف

اس خطے سے سیاحوں کی تعداد کو2023 میں 16لاکھ تک پہنچایا جائے گا۔ (فوٹو ووگو)
یورپی یونین میں شامل جرمنی کا ہدف 2023 تک سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے کورونا وبا سے قبل کی سطح پر واپس جانا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی)کے خطے سے جرمنی آنے والے سیاحوں کی تعداد 2019 کے مقابلے میں 2021 میں ممکنہ طور پر تقریباً 50 فیصد کم رہے گی۔

جرمنی آنے والے سیاحوں کی تعداد2021 میں تقریباً 50 فیصد کم رہے گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

جرمن نیشنل ٹورسٹ بورڈ (جی این ٹی بی) نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ جرمنی کورونا ویکسین لگوانے والے تمام بین الاقوامی سیاحوں کو 25 جون سے اپنے ہاں دوبارہ خوش آمدید کہے گا۔
 جی این ٹی بی کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکٹنگ برائے خلیج  یامینہ صوفو نےعرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2019 کے دوران خلیجی ممالک سے جرمنی آ کر قیام کرنے والے سیاحوں کی تعداد 16لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اہم مارکیٹس میں سے ایک ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ سارے خطے سے خاص طور پر گرمی کے مہینوں میں آنے والے سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔

سیاحوں کے لیے کورونا وائرس کی منظورشدہ ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

یامینہ نے کہا کہ ہمارا  ہدف ہے کہ اس خطے سے جرمنی آ کرقیام کرنے والے سیاحوں کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ جائے جو 2019 میں آنے والے سیاحوں کی تعداد کا 50 فیصد ہے۔
اس تعداد کو2023 میں2019 والی سطح یعنی 16لاکھ تک پہنچایا جائے گا۔
اپنی عالمی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر(جی این ٹی بی) نے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے لئے ایک مارکیٹنگ مہم شروع کی ہے۔
آنے والے مہینوں کے دوران ہماری موسمی مہمات بشمول جرمن لوکل کلچر ہمارے لئے کلیدی توجہ کا مرکز ہیں۔
یہ سعودی عرب نیز وسیع تر جی سی سی ممالک کیلئے ہماری پروموشنل کوششوں کا بنیادی حصہ تشکیل دیتی ہیں۔
نئے ضوابط کے تحت جرمنی میں داخل ہونے کے خواہش مند سیاحوں کو یہ ثبوت پیش کرنا ہوگا کہ انہوں نے گزشتہ14روزکے اندر کورونا وائرس کی منظور شدہ کوئی ایک ویکسین لگوائی ہے۔ ان میں فائزر- بایونٹیک، موڈرنا، آسٹرازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین شامل ہیں۔
 

شیئر: