غیر قانونی طور پر عطیات جمع کرنے والے 26 افراد کے خلاف کارروائی
’گرفتار شدگان میں 18 شہری اور 8 غیر ملکی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے غیر قانونی طور پر عطیات جمع کرنے والے 26 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جن افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں سے 18 سعودی شہری جبکہ 8 غیر ملکی ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نامعلوم اور مشتبہ اداروں کے لئے عطیات جمع کرنے والوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد قانون کے دائرے سے باہر شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے عطیات جمع کر رہے تھے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ہم رفاہی اور فلاحی کاموں کو سراہتے ہیں اور ان کی پشت پناہی کرتے ہیں تاہم رفاہی اور فلاحی کام قانون کے دائرے میں ہونے چاہئیں‘۔
’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ انسانیت کی خدمت اجازت یافتہ خیراتی اداروں کے ذریعہ کی جائے تاکہ عطیات مہم مشکوک سرگرمیوں سے پاک رہے ‘۔