Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: مصر میں قواعد کی خلاف ورزی پر ایئرلائنز کو بھاری جرمانے

قاہرہ ایئرپورٹ پر حکام نے وزارت صحت کے قواعدوضوابط پر عمل شروع کر دیا ہے (فوٹو: اے ایف پی )
مصری حکام کا کہنا ہے کہ قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکمل ویکسینیشن کے ثبوت رکھنے والوں کو سفر کو اجازت ہوگی اور ان کو مصر آنے پر پی سی آر ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
عرب نیوز کے مطابق قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حکام نے وزارت صحت کے قواعد و ضوابط پر عمل شروع کر دیا ہے۔ مسافروں کو مصر میں داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کے بجائے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہوگی۔
قرنطینہ انتظامات کے مینجر ہازم ایمان نے بتایا ہے کہ قاہرہ میں نئے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر ایئرلائنز کو ایک ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے شرم الشیخ اور غردقہ جیسے ایئرپورٹس پر بوجھ کم ہوگا۔
’زیادہ تر مسافروں نے اب تک اپنے پی سی آر سرٹیفیکیٹ پیش کیے ہیں، تاہم بہت جلد ہی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ایئرپورٹس پر ضروری ہوں گے۔‘
وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر میں ان مسافروں کو داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے سفر سے پہلے عالمی ادارہ صحت اور ایجپشیئن میڈیسنز اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لی ہوں۔
مصر کی جانب سے منظورہ شدہ ویکسین سپتنک، فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا، سائیوفارم، سائینو ویک اور جانسن اینڈ جانسن ہیں، جن کی صرف ایک خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔

شیئر: