Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین لگوالیں تاکہ سکولوں کو واپس جائیں، بچوں کی اپیل

سعودی عرب میں 12 سال سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ ویکسین لینے والے بچے اپنے ہم جولیوں کو اس کی ترغیب دے رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے بچوں نے کہا ہے کہ ’ہمیں سکول بہت یاد آ رہا ہے، سب سے اپیل کرتے ہیں کہ جلدی ویکسین لیں تاکہ آئندہ تعلیمی سال میں سکولوں کو واپسی ہو‘۔
ایک نوجوان نے کہا ہے کہ ’میری فیملی کے تمام افراد نے ویکسین لے لی ہے اس لیے جب میری عمر کے افراد کے لیے ویکسین کا اعلان ہوا تو فوری طور پر میں نے انجیکشن لگوالیا‘۔
ایک اور طالبعلم نے کہا ہے کہ ’معمول اور روٹین کی زندگی کی طرف محفوظ واپسی کے لیے ویکسین بہت ضروری ہے‘۔

ایک طالبعلم کے مطابق معمول اور روٹین کی زندگی کی طرف محفوظ واپسی کے لیے ویکسین بہت ضروری ہے۔ ( فوٹو: سبق)

ایک اور طالبعلم کا کہنا تھا کہ ’اپنے تمام دوستوں کو ویکسین لینے کی ترغیب دیتا ہوں، بہت آسان ہے، کوئی درد وغیرہ بھی نہیں ہوتا‘۔
واضح رہے کہ وزارت صحت نے سعودی عرب کے تمام شہروں میں 12 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کے مراکز کھول دیے ہیں۔

شیئر: